بھٹکل:24/جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کا مشہور سوڑی گدے جاترے کے دوسرے دن ریاست بھر سے آئے ہوئے ہزاروں بھگتوں نے دیوی کے سامنے آگ کی پوجا کی۔
دیوی کی پوجا کرنے میں مرد وخواتین ، بچے وبوڑھے سبھی شامل تھے۔ خاص کر منت کئے ہوئے بھگتو ں نے دہکتی ہوئی آگ کی پوجا کی۔ اس سے قبل ہزاروں بھگتو ں نے قطار میں کھڑے ہوکر مہاستی دیوی کو پھول مالا چڑھا کر پوجا کی۔ عوامی ہجوم اور گرمی کو دیکھتے ہوئے جہاں تہاں پینے کے پانی کے لئے انتظامات کئے گئے تھےاور بھگتوں کے لئے عوامی سطح پر کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ جاترے کے موقع پر ثقافتی اور موسیقی کے کامیاب پروگرام ہوئے۔ مندر کے اطراف پولس سکیورٹی کی گئی تھی۔ پولس چوکی سےمتصل عارضی صحت مرکز کا قیام تھا۔ جاترے میں مہاتماگاندھی کے روپ میں نظر آیا ایک بہروپیہ سب کی دلچسپی کا باعث بنا۔